اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تفتان بارڈر پر زائرین پر دھشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 11 افراد کی نماز جنازہ کوہاٹ میں ادا کردی گئی ہے، 10 میتیں اورکزئی ایجنسی پہنچادی گئیں۔ کوہاٹ میں تفتان حملے میں شہید ہونیوالے 11 افراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار تھی، جاں بحق افراد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، تدفین کے موقع پر ہنگو روڈ سیکیورٹی وجوہات کے سبب ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ کوہاٹ سے 10 میتیں اورکزئی ایجنسی منتقل کی گئیں جبکہ 3 کو کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والے زائرین پر ہونے والے حملے میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں اور واقعہ پر پاکستان کی کئی تنظیموں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زائرین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲